ممبئی:7/جنوری(اردودنیانیوز) ریاستی وزیربرائے مویشی پالن سنیل کیدارنے مہاراشٹرمیں برڈفلونہ ہونے کااعلان کرتے ہوئے ریاست کے عوام میں پھیلی تشویش کودورکردیاہے۔سوشیل میڈیاپرمراٹھی اخبارسکال کے ذر یعہ ملی جانکاری کے مطابق ریاستی وزیرنے بتایاکہ پونے میں مویشی روک تھام سے متعلق واقع رسدگاہ میں تین ہزارسے زیادہ مویشیوں کی جسمانی صحت سے منسلک خون اوردیگرنمونوں کی جانچ کے بعد نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ جانچ کے بعدبرڈفلوکی منفی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ریاستی وزیرسنیل کیدارنے مذکورہ نتائج کی بنیادپر ریاست میں برڈفلونہ ہونے کااعلان کیا۔مزیدپرندوں او ر خاص طورسے دوسرے ٹھکانوں سے مہاراشٹرمیں آنے والے پرندوں کی جانچ کاپروگرام جاری رہیگا،ایسی جانکاری بھی دی ہے۔