کورٹلہ:8 /جنوری(واسق الرحمٰن).جامع مسجد انتظامی کمیٹی کی تشکیل جدید کے سلسلے میں جامع مسجد کورٹلہ سے متصل محلوں نظام پورہ ‘حیدر گوڑہ ‘بنڈہ پلی ‘تمڑی محلہ (جبار روڑ)‘محلہ روشن چمن ‘زاکر روڑ ‘کے ممبروں کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر جامع مسجد کورٹلہ کی تشکیل جدید عمل میں آئی صدر کی حیثیت سے محمد عبدالروف ‘نائب صدر مظفر احمد سجو‘معتمد عمومی کے طورپر محمد نعیم الدین ‘خازن کے طورپر محمد نجم الدین ‘اڈیٹر کم اکاونٹنٹ کے طورپر محمد حمید الدین انور کا انتخاب عمل میں آیا۔ارکان عاملہ میں عبدالمجید حیدر گوڑہ ‘محمد افروز جبار روڑ ‘محمد واثق نظام پورہ ‘محمد عبدالباری بھوئی گوڑہ ‘محمد بشیر الدین روشن چمن ‘محمد ادریس ذاکر روڑ کا انتخاب عمل میں آیا۔الیکشن آفیسر کے فرائض محمد عبدالواجد ‘غوث الرحمن ‘نجم الدین زاہد نے انجام دیئے۔مبصر کے طورپر ایم اے اسرارنے شرکت کی۔