ترووننت پورم:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنارائے وجین ن ے مسلسل دوسری بار کیرالہ کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا۔ جمعرات کو گورنر عارف محمد خان نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ ان کی قیادت میں ایل ڈی ایف یا بائیں بازو کے ڈیموکریٹک فرنٹ ریاست میں لگاتاردوسری بار ریاست میں اقتدار میں لوٹ آیا ہیں۔
بائیں بازو کے ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) نے حال ہی میں منعقدہ ریاستی اسمبلی کی 140 میں سے 99 نشستیں حاصل کی ہیں۔ یو ڈی ایف بی جے پی نے 41 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں ایک بھی نشست نہیں جیت سکی۔بی جے پی کو امید تھی کہ کیرالہ اسمبلی انتخابات میں بھی اس بار کم از کم ایک نشست جیت جائے گی۔ لیکن بی جے پی سے جیت کے مضبوط دعویدار ریاستی صدر کے سریندران منجیشور سیٹ سے ہار گئے۔ میٹرو مین سریدھارن کو بھی اپنی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیرالا میں کئی دہائیوں سے یہ روایت رہی ہے کہ ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف اتحاداقتدار میں آیاہے۔



