میکانک عمران پاشاہ نے ڈرائیور کی مدد سے آخری رسومات انجام دی
تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا سے متاثر ہوکر خودکشی کرنے والے ہندو شخص کی آخری رسومات سے چار بیٹیوں نے انکار کردیا۔ عمران پاشاہ نے 108 ایمبولنس ڈرائیور کے ساتھ آخری رسومات انجام دے کر انسانیت کاثبوت پیش کیا۔ کورونا بحران ساری دنیا میں تباہی و بربادی مچایا ہوا ہے۔ ایک شخص کورونا کے خوف سے خودکشی کرلیا آخری رسومات انجام دینے چار بیٹیاں اور دامادہونے کے باوجود کوئی آگے نہیں آیا ۔
اس کے گاؤں والوں نے بھی آخری رسومات سے انکار کردیا۔ اطلاع ملتے ہی ایک میکانک اور 108 ایمبولنس ڈرائیور نے آخری رسومات انجام دی ۔ یہ واقعہ ضلع کریم نگر کے وینا ونکا منڈل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب 70 سالہ جنگیا نے کورونا سے متاثر ہونے کے خوف سے خودکشی کرلی۔ اس کو چار بیٹیاں ہیں۔ آخری رسومات انجام دینا تو دور بیٹیوں نے آخری دیدار بھی نہیں کیا ۔
رشتہ دار اور دوست احباب بھی آگے نہیں آئے۔ اطلاع ملتے ہی میکانک عمران پاشاہ اور108 ایمبولنس ڈرائیور سرینواس نے آخری رسومات انجام دے کر انسانیت کا ثبوت دیا ۔ کورونا سے فوت افراد کی آخری رسومات انجام دینے خونی رشتے تیار نہ ہونے کا ایک اور واقعہ تلنگانہ میں پیش آیا ہے۔



