تلنگانہ کی خبریں

ایک خاندان ٹریکٹر اور دوسرا درخت کے نیچے

وردھنا پیٹ میں کورونا کی وجہ سے جنگلات میں رہنے پر مجبور

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مل جھل کر رہنے والے متحدہ خاندان کورونا کی وجہ سے عارضی طور پر ہی سہی علحدہ ہونے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ ایسا ہی واقعہ ورنگل رول ضلع کے وردھنا پیٹ میں پیش آیا ۔ چھوٹے گھر ہونے سے دو خاندان گھر چھوڑ کر پیڑکے نیچے رہنے یا ٹریکٹر میں عارضی ٹینٹ کا گھر بنانے پر مجبور ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب وردھنا پیٹ منڈل میں ایلندا گاوں کے بی وینکٹ لکشمی ایک ہفتہ قبل کورونا سے متاثر ہوئی ۔

جس پر گھر اور گاوں والوں نے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی لیکن ان کا چھوٹا گھر ہے ۔گھر کے تمام افراد کے ساتھ رہنے سے خاندان کے دوسرے ارکان متاثر ہونے کا خطرہ ہے لہذا اپنی ماں کو گھر میں رکھ کر بیٹا راجکمار اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ کھیت میں منتقل ہوگیا ۔ ٹریکٹر کو پلاسٹک کی شیٹ سے عارضی گھر میں تبدیل کر کے قیام پر مجبور ہوگیا ۔

اسی گاوں کی بی سارماں بھی کورونا سے متاثر ہوگئی جس سے ان کا بیٹا ایلاسوامی اپنی ماں کو گھر میں رکھ کر اپنی بیوی اور دونوں بچوں کے ساتھ گاوں کے باہر موجود ایک آم کے باغ میں درخت کے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہوگیا ۔ وردھنا پیٹ میں آئسولیشن سنٹر موجود ہے مگر ان غریب عوام کو اس کی اطلاع بھی نہیں ہے اور نہ ہی حکام کی جانب سے انہیں آئسولیشن سنٹر منتقل کرنے کی کوئی کوشش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button