لکھنو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انٹی گریٹیڈکورونا کمانڈ سنٹر کا معائنہ کرنے کے بعد لکھیم پورکھیری کے عوامی نمائندوں اور عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جس طرح سے یہ کہا جارہا تھاکہ 25 اپریل سے 10 مئی کے درمیان اتر پردیش میں یومیہ ایک لاکھ کورونا کیس سامنے آجائیں گے۔
آج تقریباً7700 ہزارمثبت کیسز درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ20 دن کے اندر 204000 ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنے والی ریاست اترپردیش ہے۔ یہاں46200000 سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ہم نے اب تک 16000000 سے زیادہ افراد کو ویکسین دی ہے۔ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو تقریباً800000 سے زیادہ ویکسین دے چکے ہیں۔



