
جموں:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)انتظامیہ نے اب کورونا سے نمٹنے کے لئے دیہی علاقوں میں جانچ شروع کردی ہے۔ جس کے لئے سب ڈویزن ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جموں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے لوگوں کے ہلاک ہونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد ضلعی انتظامیہ کے لئے درد سر بنی ہوئی ہے۔جموں ضلع میں کورونا انفیکشن کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے لوگوں کے ہلاک ہونے کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار نے انتظامیہ کی تشویش میں اضافہ کردیا۔
حال ہی میں مرکزی وزارت صحت نے جموں میں ہونے والی ان اموات کی وجوہات کو معلومات کرنے کے لئے اپنے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو جموں روانہ کیا تھا اور ضلعی انتظامیہ بھی اپنے طریقے سے ان اموات کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس وقت جو بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق کورونا گاؤں میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور گاؤں میں ٹیسٹ نہ ہونے اور لوگوں کو علامات ظاہر ہونے کی وجہ سے کورونا میں مبتلا مریض تقریباً48 گھنٹے تاخیر سے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔
جس کی وجہ سے مریضوں کو بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔ جموں کے ڈی ایم انشول گرگ کے مطابق تمام دیہی علاقوں میں کورونا ٹیسٹ کو تیز کردیا گیا ہے ، جس کے لئے اب سب ڈویڑنل ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔حکومت ایک جامع حکمت عملی تیار کررہی ہے۔ دیہی علاقوں میں سب ڈویڑنل ٹاسک فورس کے ذریعہ کی جانے والی جانچ سے حوصلہ افزا ضلعی انتظامیہ جموں اب اپنی جانچ کی صلاحیت کو بڑھانے پر غور کررہی ہے۔



