
تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریبوں میں مفت غذا کی سربراہی کا سلسلہ جاری ہے۔ انا پورنا کینٹین کے ذریعہ مختلف مقامات پر روزآنہ تقریباً 60,000 غریبوں میں غذا تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ انا پورنا کینٹین کے ذریعہ عام حالات میں 5 روپئے میں غذا دی جاتی ہے لیکن موجودہ صورتحال میں کے ٹی راما راؤ نے مفت تقسیم کی ہدایت دی ۔
جی ایچ ایم سی حدود میں 150 انا پورنا مراکز کے علاوہ مزید 100 مراکز پر تقسیم جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ صفائی کا مکمل خیال رکھتے ہوئے غذا تیار کی جارہی ہے اور تقسیم کے مقامات پر کووڈ قواعد پر عمل کیا جارہا ہے۔ عثمانیہ ، گاندھی ، نمس کنگ کوٹھی و دیگر دواخانوں میں مریضوں کے رشتہ داروں میں کھانے کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار اس کی راست نگرانی کر رہے ہیں ۔



