بین ریاستی خبریں

مرکزی حکومت شبھیندو ادھیکاری کے والد اور بھائی کو ’وائی پلس ‘سیکورٹی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کے بی جے پی رہنما شبھندو ادھیکاری کے والد اور بھائی کو مرکزی وزارت داخلہ نے ’وائی پلس‘ زمرے میں کی سیکورٹی دی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ پر شبھیندو ادھیکاری کے والد ششیر کمار ادھکاری اور بھائی دبیندو ادھیکاری کو مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ تیار خطرے کے امکان کی رپورٹ کی بنیاد وزارت کی طرف سے سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ششیر کمار ادھیکاری کانٹھی لوک سبھا نشست سے رکن پارلیمنٹ ہیں جبکہ دبیندو ادھیکاری ریاست میں تملوک سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں جسمانی سلامتی کے خطرے کے پیش نظر دونوں رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست مغربی بنگال میں انہیں ’وائی پلس‘ مرکزی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے اور اس کی ذمہ داری مرکزی ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کو سونپی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ان میں سے کوئی ریاست میں کہیں جاتا ہے تو تقریباًچار سے پانچ مسلح کمانڈوز ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ سی آر پی ایف شبھیندو ادھیکاری کو’زیڈ‘ زمرے کی سیکورٹی فراہم کرتی ہے۔ شبھیندو ادھیکاری مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد ہیں۔ شبھیندو ادھیکاری نے ٹی ایم سی سے ناطہ توڑنے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button