بین ریاستی خبریں

نامور فٹبال کھلاڑی محمد موسیٰ قلبی حملہ کے باعث اچانک انتقال کر گئے

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کی مشہور و معروف شخصیت نیز معروف فٹبال کھلاڑی محمد موسیٰ ابن مرحوم عبدالحلیم راج لیب اسسٹنٹ ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج، پربھنی عمر 55 سال بتاریخ 9 جنوری 2021 بروز سنیچر دوپہر ڈھائی بجے کے قریب قلبی حملہ کے باعث اچانک انتقال کر گئے – مرحوم نہایت ملنسار، خوش مزاج اور زندہ دل طبیعت کے مالک تھے – وہ پربھنی میں فٹ بال کوچ کی حیثیت سے ہمیشہ اپنے خدمات انجام دیا کرتے تھے -نیز آپ کو شاعری کا بے حد شوق تھا – جس کی وجہ سے وہ پربھنی ضلع کے علاوہ دیگر مقامات کے مشاعروں میں اپنا کلام سنایا کرتے تھے- مرحوم کی نماز جنازہ کل بتاریخ 10 جنوری بروز اتوار صبح آٹھ بجے مسجد روشن خاں بارہ دری پربھنی میں ادا کی جائیگی اور تدفین راج قبرستان قادر آباد پلاٹ پربھنی میں عمل میں آئیگی – مرحوم کے پسماندگان میں محلات کے علاوہ تین بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں – اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button