
دہلی میں تمام میڈیکل اسٹورکوحکم، ضروری ادویہ کے اسٹاک کی یومیہ تین بارتفصیل پیش کرنالازمی
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آج دہلی میں کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی ضروری ادویات (کورونا میڈیسن) کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت میں تمام کیمسٹوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوائیوں کے ذخیرے کے بارے میں اپنی دوکان کے باہر معلومات فراہم کریں ۔یہ حکم دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جاری کیا ہے۔
یہ حکم دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کی ہدایت پر دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جاری کیا ہے۔ اس حکم کے تحت ، تمام دوا فروشوں کو دن میں 4 بار ان ادویات کے اسٹاک کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور ساتھ ہی ان دوائیوں کی ایم آر پی بھی ڈسپلے کرنا ہوگی۔ دواکے بارے میں تازہ ترین معلومات اپنی دکان کے باہر صبح 10 بجے ، 2 بجے ، شام 6 بجے اور 9 بجے ظاہر کرنا ہوں گی۔
اگر اس حکم کو نظرانداز کیا گیا توضلعی انتظامیہ اورپولیس انتظامیہ اس کی ذمہ دار ہوگی۔ کسی بھی میڈیکل اسٹور کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو ان احکامات کو قبول نہیں کرتا ہے۔



