پٹنہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حزب اختلاف کے لیڈرتیجسوی یادونے جے ڈی یو-بی جے پی حکومت اور وزیراعلیٰ نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے ۔تیجسوی یادو نے دعویٰ کیاہے کہ بہار میں پچھلے 16 سالوں میں ، دیہات اور قصبوں میں اسپتالوں میں اضافہ کرنے کے بجائے ان میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آر جے ڈی رہنماکاکہنا ہے کہ مرکزی وزارت صحت (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے اعداد و شمار اس کی تصدیق کرتے ہیں۔
تیجسوی یادو نے ٹویٹ کیا اور کہا ہے کہ مبینہ طور پر جنگل راج اور کریم پائوڈر نتیش بی جے پی راج کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔ سال 2005 میں بہار میں طبی مراکز کی تعداد 10337 تھی جو اب 2020 میں کم ہوکر 9112 ہوگئی ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اعداد و شمار مرکزی وزارت صحت کے ہیں۔
اس بنیادپر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 16 سالوں میں طبی مراکز کی تعداد بھی 101 سے 57 پر آگئی ہے۔ تیجسوی یادونے ایک ٹویٹ میں پوچھا ہے کہ اپنے آپ پر سوچیں / پوچھیں ، کتنے طبی مراکز ہیں ،نتیش جی نے 2005 سے 16 سالوں میں کیوں بند کیا؟



