بین ریاستی خبریں

اعظم خان کی صورت حال کنٹرول میں

لکھنو:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سماج وادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اوراتر پردیش کے سابق کابینہ وزیر اعظم خان کی صورتحال تشویشناک توہے لیکن کنٹرول میں ہے۔ اسپتال نے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔میدانتااسپتال کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اعظم (72) کے پھیپھڑوں میں فبروسس کا پتہ لگانے کے بعد ان سے متعلق علاج شروع کردیاگیا ، آج بھی اسے پانچ لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔

انھیں وارڈمیں نگہداشت کی ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انکی کی صحت اب بھی تشویشناک ہے لیکن قابومیں ہے۔انہوں نے کہاہے کہ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی صورتحال اب بھی مستحکم ہے۔ انہیں بھی ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ میدانتا لکھنؤ کی نگہداشت کی ماہر ٹیم ان کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ رام پور سے ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ کوویڈ 19 کے انفیکشن کی وجہ سے 9 مئی کولکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button