
مغربی بنگال: کورونا سے متاثر سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ کی حالت بگڑی، اسپتال میں داخل
کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے گھر پر ہی علاج کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بدھادیب بھٹاچاریہ کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، جس کے بعد اب انہیں جنوبی کولکاتہ کے نجی اسپتال ووڈ لینڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ آج صبح بدھادیب بھٹاچاریہ کی آکسیجن سطح 88 تک پہنچ گئی۔
اس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے بدھادیب بھٹاچاریہ کو اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا۔بتادیں کہ بدھادیب بھٹاچاریہ اور ان کی اہلیہ میرا بھٹاچاریہ کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ بھٹاچاریہ کی اہلیہ میرا کو اس صورتحال کے پیش نظر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت میں بہتری دیکھی گئی تھی۔ بتادیں کہ بدھادیب بھٹاچاریہ پچھلے کئی سالوں سے علیل تھے۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہوں نے ہلکے سیسٹمس کو دیکھ کر گھر پر ہی علاج کروانے کی خواہش کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی مستقل نگرانی کر رہی ہے۔
وہیں جب آج صبح بدھا دیو دیو بھٹاچاریہ کی طبیعت خراب ہوتی دکھائی دی تو ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ طوفان کے پیش نظر ڈاکٹر کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے تھے، اس لئے بدھدیب بھٹاچاریہ کوسمجھاکر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔



