کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کلکتہ ہائی کورٹ نے ناردا اسٹنگ ٹیپ کیس میں ترنمول کانگریس کے چار رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ لیکن ہائی کورٹ نے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔ ان چاروں رہنماؤں کو 2 لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی ہے۔ وہ جانچ میں ایجنسی کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ناردا کیس سے متعلق زیر التواء کیس پر کوئی پریس کانفرنس نہیں ہوگی۔
یہ عبوری ضمانت اس کیس کے حتمی نتائج سے مشروط ہوگی۔کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی جو 2017 نارڈا اسٹنگ اس معاملے کی تحقیقات کررہی تھی اس نے مغربی بنگال حکومت کے دو سینئر وزراء، ایک ایم ایل اے اور کولکاتہ کے ایک سابق میئر کو 17 مئی کی صبح گرفتار کیاتھا۔
اس کے بعد سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 17 مئی کو ہی ان چاروں کو عبوری ضمانت منظور کرلی تھی، لیکن ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے اسی دن اس فیصلے پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔



