نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر کیرالہ میں راجیہ سبھا سیٹ کے لئے مجوزہ ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیشن کے مطابق کیرالا کانگریس (ایم) کے لیڈر جوش کے منی نے 11 جنوری کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کی وجہ سے ضمنی انتخاب ہونا ہے۔
ان کی مدت جولائی 2024 تک تھی۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 151 اے کی دفعات کے تحت اس نشست کے خالی ہونے کے 6 ماہ کے اندر ضمنی انتخاب کے ذریعہ اسے پُر کرنا ہے۔کمیشن نے اس مجوزہ ضمنی انتخاب کے لئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز اس معاملے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے، صورتحال بہتر ہونے تک ضمنی انتخاب مناسب نہیں ہوگا۔
کمیشن نے کہا کہ متعلقہ ریاست سے معلومات لینے اور وبائی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وہ مناسب وقت پر اس معاملے پر فیصلہ لے گی۔



