بین ریاستی خبریں

بنگال کے لیے وزیراعظم کاپیرچھوناہوتوچھولوں گی،میٹنگ کے تنازعہ کے بعد ممتا بنرجی نے وزیر اعظم سے کہا

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم ممتا بنرجی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کی جائزہ میٹنگ میں دیر سے پہنچنے کے تنازعہ چل رہاہے۔ اب بنگال کی وزیراعلیٰ نے اس کا جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ اس طرح سے میری توہین نہ کریں۔ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ہمیں زبردست فتح ملی ہے لہٰذا آپ اس طرح برتاؤ کر رہے ہو۔

آپ نے سب کچھ آزمایا اور ہار گئے۔ آپ روز ہمارے ساتھ کیوں لڑ رہے ہیں؟اگربنگال کے لیے وزیراعظم کاپیرچھونے کی ضر ورت پڑے گی توپیرچھولوں گی۔ہم نے وزیراعظم کوانتظارنہیں کرایابلکہ وزیراعظم نے ہمیں انتظارکرایا۔وزیراعلیٰ نے میٹنگ میں شبھندوادھیکاری کی موجودگی پربھی سوال اٹھایاہے۔

’’اس طرح میری توہین نہ کریں‘‘ 

طوفان یاس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے بنگال گئے وزیر اعظم نریندر مودی کی جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مبینہ طورپر دیر سے پہنچنے پر شروع ہونے والا تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس کی زبانی جنگ کے درمیان اب بنگال کی وزیر اعلیٰ نے خود اس کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے کہا کہ اس طرح سے میری توہین نہ کریں۔ ممتا نے کہاکہ ہمیں ایک بہت بڑی کامیابی ملی ہے، اس لیے آپ اس طرح کا سلوک کر رہے ہو۔

آپ نے سب کچھ کرنے کی کوشش کی اور شکست کھاگئے ۔ آپ روز ہمارے ساتھ تنازعہ کیوں کررہے ہیں؟واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بنگال کے مغربی میدنا پور ضلع میں کلائی کنڈا ایئر بیس میںوزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ 15 منٹ کی میٹنگ کی۔ اجلاس میں طوفان یاس سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کو سی ایم ممتا کا تقریباً 30 منٹ تک انتظار کرنا پڑا۔

ممتا بنرجی وزیر اعظم سے ملیں اور دستاویزات پیش کرنے کے بعد وہاں سے چلی گئیں۔ اس کے بعد سے بی جے پی ممتا بنرجی پر حملہ آور ہے۔ بی جے پی کے متعدد سینئر رہنماؤں نے ممتا بنرجی پر وزیر اعظم کے عہدے کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ، جے پی نڈاسمیت بی جے پی کے بہت سے رہنماؤں نے ممتا بنرجی پر وزیر اعظم کے عہدے کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مرکزی حکومت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سخت، متکبر اور اپنی ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود سے بالکل لاتعلق ہیں۔ انہوں نے اپنے غیر سنجیدہ سلوک سے وفاق کو دھچکا پہنچایا ہے۔گورنر جگدیپ دھن کھڑ نے ممتا بنرجی پر براہ راست وزیر اعظم کا بائیکاٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button