بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

نوئیڈا میں گائے ذبیحہ کے الزام میں دو افراد گرفتار

نوئیڈا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پولیس نے نوئیڈفیز 3 میں جمعہ کی نصف شب کو ایک اطلاع کی بنیاد پر گائے ذبیحہ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کی گاڑی سے بڑی مقدار میں گائے کا گوشت برآمد کیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انکور اگروال نے بتایا کہ کل رات پولیس اسٹیشن فیز 3 کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ ایک گاڑی میں گائے کا گوشت لے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے قومی شاہراہ کے قریب چیکنگ شروع کی۔جب پولیس نے شک کی بنیاد پر پک اپ وین کی چھان بین کی تو اس کے اندر بڑی مقدار میں گائے کا گوشت برآمد ہوا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو بھائیوں یعنی عامر اور رضوان کو گرفتار کرلیا۔اگروال نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ لوگ گائے کو ذبح کرنے بعد گائے کا گوشت بیچنے کے لئے لے جارہے ہیں۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان کے گینگ میں اور کتنے لوگ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button