
لکھنؤ :ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا انکشاف ، دو غیر ملکی لڑکی سمیت آٹھ گرفتار
لکھنؤ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نوابین اودھ کے شہر لکھنؤ جہاں عیش کوشیاں اور شراب و شباب کی کیفیت عام تھی [،کے چنہٹ کے وکلپ کھنڈ میں واقع ایک ہوٹل میں پیر کی رات تقریباً 12.15 بجے اے ڈی سی پی ایسٹ کی ٹیم کے ذریعہ ایک سیکس ریکیٹ کا انکشاف کیا گیا۔ پولیس چھاپہ کے دوران افراتفری میں چار لڑکے موقع سے فرار ہوگئے ، جبکہ تین کمروں میں پائے جانے والی دو غیر ملکی لڑکیوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ان لڑکیوں میں سے دو لڑکیاں پنجاب کی ہیں۔ دیر رات گئے پولیس اس معاملے میں کارروائی میں مصروف تھی۔ مفرور لڑکوں کی تلاش میں بھی چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اے ڈی سی پی قاسم عابدی کے مطابق انہیں اس ہوٹل میں غیر ملکی لڑکیوں کے ساتھ کچھ لڑکوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد چنہٹ پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا۔
اس میں ازبکستان کی دو لڑکیاں بھی تھیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ روسی باشندہ کہا جاتا تھا، جب کہ گرفتار چار نوجوانوں میں سے دو کاروبارسے وابستہ ہیں۔ ان کے اہل خانہ کو اس سیکس ریکیٹ کے بارے آگاہ کردیا گیا ہے۔ وہیں ہوٹل کے منیجر نے ان لڑکوں کا ذکر رجسٹر میں نہیں کیا۔ اے ڈی سی پی قاسم عابدی کے مطابق ان لوگوں نے صبح ہی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی، تاہم ہوٹل کے ایک ملازم نے بتایا کہ ان میں سے کئی لڑکے اکثر و بیشتر یہاں آتے رہے ہیں۔
چار لڑکیاں دو کمروں میں دو دن سے ٹھہری ہوئی تھیں ۔ اے ڈی سی پی نے بتایا کہ اس معاملہ میں تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں، جو لڑکے فرار ہوگئے ہیں ، ان کی تلاش بھی جاری ہے۔ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ ان لوگوں کو ڈرگس بھی فراہم کی گئی تھی یا نہیں، تاہم ہوٹل کے کمرے سے کوئی نشیلی اشیاء برآمد نہیں ہوئی ہے ۔



