تلنگانہ کی خبریں

20 کورونا متاثرین کا تین دن تک جنگل میں قیام ضلع کلکٹر جئے شنکر بھوپال پلی کی مداخلت۔ مقامی اسکول میں منتقلی

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا سے متاثر 20 افراد نے #گاؤں سے متصل جنگلاتی علاقہ کو اپنے لئے آئسولیشن سنٹر میں تبدیل کرلیا۔ یہ واقعہ ضلع جئے شنکر بھوپال پلی کے مہا موتارم منڈل کے تینارم موضع میں پیش آیا۔ #کورونا سے متاثر ہونے والے 20 افراد جن میں مرد و خواتین شامل ہیں اپنے گھر چھوٹے ہونے اور اپنے لئے علحدہ رومس کی سہولت نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور گاؤں کے دوسرے افراد کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے #جنگل میں منتقل ہوگئے اور گزشتہ تین دن سے جنگل میں ہی خود پکارہے ہیں اور خود کھارہے ہیں۔
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے یہ 20 افراد سرکاری آئسولیشن سنٹر میں رہنا پسند نہیں کرے اور گاؤں سے متصل جنگل میں پہنچ کر دن رات وہیں قیام کئے ہوئے ہیں۔ ضلعی حکام کی جانب سے انہیں جنگل سے واپس آنے اور سرکاری آئسولیشن سنٹر میں رہنے کی ہدایت دی گئی جسے ان متاثرہ #افراد نے قبول نہیں کیا۔ یہ خبر عام ہوتے ہی ضلع کلکٹر ایس کرشنا آدتیہ متحرک ہوگئے ۔ بالآخر ان متاثرین کو مناتے ہوئے مقامی گورنمنٹ اسکول میں منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button