سوانح حیات فلمی و اسپوریٹس

انیتا راج: بالی ووڈ کی وہ مسکراہٹ جو 80 کی دہائی کے ہر دل میں بس گئی!

سلام بن عثمان

28فروری 1963 کو مہاراشٹر کے ممبئی شہر میں ایک پنجابی گھرانے میں پیدا ہوئی۔ والدین نے نام دیا انیتا اور بالی ووڈ نے انیتا راج کہا۔ والد 60 اور 80 کے دہائی کے مشہور معاون اداکار جگدیش راج انیتا راج کے والد ہیں۔ انھوں نے اپنے فلمی سفر میں زیادہ تر انسپکٹر اور کمشنر کے کردار کو بہت ہی بہترین انداز میں بخوبی ادا کیا۔انھوں نے 250 سے بھی زیادہ فلموں میں انسپکٹر اور کمشنر کے کردار ادا کئے جس کی وجہ سے بالی ووڈ میں مشہور ہوئے اور گینیز بک آف ریکارڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مشہور اداکار افتخار نے بھی کئ فلموں میں انسپکٹر اور کمشنر کے کردار بخوبی ادا کئے مگر انھیں گینیز بک آف ریکارڈ میں موقع نہیں ملا۔ دونوں اداکار مجموعی طور پر بالی ووڈ میں یکساں رہے۔اس موضوع پر کسی شاعر کا شعر یاد آیا:

تقدیر بنانے والے نے کوئی کمی نہ کی

کب کس کو کیا ملا یہ مقدر کی بات ہے۔

بہرحال آج ہم بات کر رہے ہیں مشہور اداکارہ انیتا راج کی۔انیتا راج اسکول اور کالج کے زمانے سے ہی ان کو فلموں سے بہت دلچسپی تھی مگر والد نہیں چاہتے تھے کہ انیتا فلموں میں کام کرے۔انیتا راج نے کالج کے ساتھ ساتھ گوپی کشن کے اسکول میں ڈانس بھی سیکھا کرتی تھیں۔جس کہ وجہ سے فلموں میں کام کی تشنگی اور تیز ہوگئی۔ایک روز ڈانس ماسٹر گوپی کشن نے اپنے اسکول میں سالانہ تقریب رکھی جس میں بالی ووڈ کے کئی مشہور و معروف لوگوں کو مدعو کیا گیا،

فلمی سفر کا آغاز

جس میں اس وقت کےمشہور فلم ساز یش چوپڑا بھی موجود تھے انیتا راج نے جب اپنا ڈانس پیش کیا تو یش چوپڑا انیتا کے ڈانس سے بہت متاثر ہوئے۔تقریب کے اختتام کے بعد یش چوپڑا نے انیتا راج کو مبارکباد دی اور انھیں فلم کا آفر دیا۔ انیتا راج نے کہا کہ والد سے اجازت لینی ہوگی۔یش چوپڑا نے جب والد کے متعلق پوچھا تو معلوم ہوا کہ جگدیش راج کی لڑکی ہے۔جو فلموں میں اکثر انسپکٹر کے کردار میں نظر آتے ہیں۔یش چوپڑا نے جب جگدیش راج سے بات کی تو انھوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا انیتا راج سے بات کرتا ہوں۔اور انیتا راج نے فلموں میں کام کرنے کی اجازت حاصل کر لی۔

اسی دوران یش چوپڑا نے انیتا راج کو بلایا اور اس وقت کے بہترین فوٹو گرافر وجے ہنگل کو بلا (اے کے ہنگل کے لڑکے) فوٹو شوٹ کیا اور بہترین پورٹ فولیو بنایا۔انیتا راج نے جب اپنی تصویر دیکھی تو حیران رہ گئیں۔مگر کسی وجہ سے یش چوپڑا کی فلم میں موقع نہیں ملا۔ ہاں پورٹ فولیو کو جب رشی کیش مکھرجی نے دیکھا تو انھوں نے اپنی فلم” اچھا برا” کے لئے بطور ہیروئن موقع دیا۔

اس فلم میں انیتا کے مقابل ہیرو تھے راج ببر۔اس کے بعد کئی فلمیں ملی جن میں مہندی رنگ لائے گی،پریم گیت،جیت ہماری،نوکر بیوی کا، کے علاؤہ اور بھی کئی فلم۔مگر انیتا راج نے سب سے پہلی فلم کے لئے کیمرہ کا سامنا کیا وہ فلم تھی”دلہا بکتا ہے” اور پہلی فلم نمائش کے لئے آئی وہ تھی "پریم گیت” اور 1981 میں ان کی پہلی فلم پریم گیت نمائش کے لئے سنیما گھروں میں آئی۔

اس فلم میں بھی ان کے مقابل ہیرو تھے راج ببر،اورفلم دلہا بکتا ہے میں بھی راج ببر ہیرو رہے۔انیتا راج اور راج ببر کی کیمیسٹری لوگوں کوبہت پسند آئی۔

وقت کی پابندی اور پروفیشنلزم

انیتا راج وقت کی بہت پابند تھیں وہ ہمیشہ اسٹوڈیو وقت پر پہنچتی تھی۔ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ” ان دنوں حیدرآباد میں دو فلموں کی شوٹنگ چل رہی تھی ایک کا وقت تھا صبح سے دوپہر تک اور دوسرے کا دوپہر سے رات دس بجے تک،مگر کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے شوٹنگ بہت دیر سے شروع ہوئی اور اس وقت دوسری فلم کا یونٹ مینیجر آچکا تھا جس کی وجہ سے انیتا راج بہت پریشان تھیں۔

شوٹنگ تو شروع ہوچکی تھی مگر وہ اتنا پریشان تھی کہ ڈائیلاگ نہیں بول پا رہی تھی تقریباً 18 سے بھی زیادہ مرتبہ ہدایت کار کو کٹ کہنا پڑا جب جاکرشاٹ مکمل ہوا۔ انیتا راج کی اور وہ فلم تھی پریم تپسیا۔ انیتا راج فلم کے ہدایت کار کے پاس گئیں اور معذرت کے ساتھ کہنے لگیں کبھی ایسا ہوتا نہیں،

ایسا آج کیوں ہو رہا تھا کہ میں ڈائیلاگ نہیں بول پا رہی تھی۔ داسی نارائن راؤ نے کہا ایسی کوئی بات نہیں جو شاٹ ہمیں پسند آئے گا وہی ہم لیتے ہیں۔کئ ریٹیک سے ہمیں کوئی مطلب نہیں”فلم مکمل ہوئی باکس آفس پر اوسط درجے کی کامیابی ملی۔

انیتا راج نے اپنے وقت کے کئی اسٹار اور سپر اسٹار کے ساتھ کام کیا جن میں راج ببر،متھن چکرورتی،دھرمیندر،جتیندر،ونود کھنہ،گووندا اور بھی کئی دیگر کے ساتھ کام کیا۔

فلم نوکر بیوی کا کے ذریعے دھرمیندر کو واپسی ملی جس کا سہرا انیتا راج کو جاتا ہے اس کے بعد دھرمیندر ایک مرتبہ پھر چمکے جس کی وجہ سے انیتا راج کی محبت میں گرفتا ہوگئے۔مگر دونوں بیویوں نے دھرمیندر کو سمجھایا اور تیسری شادی کے فیصلہ کوختم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

1985 میں سنیل ہنگورانی ایک فلم بنا رہے تھے اور اس فلم کا نام تھا کرشمہ قدرت کا، فلم بننے کے دوران دونوں میں عشق ہوگیا اور دونوں نے شادی کرلی اور ان کا ایک بیٹا ہے شیوم۔

انیتا راج کا ایک بھائی ہے بابی راج وہ بالی ووڈ میں فلم پروڈیوسر ہے۔ اور بہن رویا ملہوترا ہے۔ 1981 سے 2012 تک فلموں میں کام کیا مگر انیتا راج کو کبھی بھی کسی ایوارڈز سے نہیں نوازا گیا۔اور نا ہی کوئی اونچا مقام بنا سکی۔ بطور ہیروئن ان کی آخری فلم "چار دن کی چاندنی” تھی۔

ان کی کچھ مشہور فلم دولہا بکتا ہے،پریم تپسیا،نوکر بیوی کا،زمین آسمان،غلامی،کرشمہ قدرت کا،الزام،حراست،ہم سے نہ ٹکرانا،سورگ جیسا گھر کے علاؤہ اور بھی کئی دیگر۔ اس کے علاؤہ انھوں نے ٹی شوز میں بھی کام کیا جن میں عاشقی،اینا مینا ڈیکا،ایک تھا راجہ ایک تھی رانی،مایا، چھوٹی سردارنی۔انیتا راج نے اپنے فلمی سفر میں تمام کی تمام فلموں میں بہترین اداکاری کی جسے ان کے مداح ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

سیمتا پاٹل: وہ اداکارہ جس نے حقیقت اور شہرت دونوں کو پردے پر جیا

متعلقہ خبریں

Back to top button