بین ریاستی خبریں

مرکزی حکومت نے کجریوال حکومت ’گھر گھر راشن اسکیم‘ پرپابندی عائد کی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مرکزی حکومت نے دہلی کی کجریوال حکومت کے اہم منصوبہ’گھر گھر راشن اسکیم‘ پرپابندی عائد کردی ہے۔یہ منصوبہ دہلی کے ہر گھر میں راشن پہونچاتاتھا۔ دہلی میں کجریوال حکومت نے 72 لاکھ لوگوں کو گھروں پر راشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ایک ہفتہ بعد اس پر عمل درآمد ہونا تھا۔ دہلی حکومت کے ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس اسکیم کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری نہیں لی گئی تھی لہٰذااس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button