بین ریاستی خبریں

آندھرا پردیش : کورونا کرفیو میں 20 جون تک توسیع

امراوتی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آندھرا پردیش حکومت نے پیر کو پوری ریاست میں کورونا کرفیو میں 20 جون تک توسیع کردی ہے۔ تاہم کرفیو کے اوقات میں دو گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے، جو 10 جون کے بعد صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک نافذ ہوگی۔ کورونا کرفیو سب سے پہلے 5 مئی کو نافذ کیا گیا تھا، 10 جون کو ختم ہونے کی امید تھی، لیکن وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وبائی صورتحال سے متعلق ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس میں اس کو مزید 10 دن کے لئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف منسٹر آفس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 جون تک تمام سرکاری دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کام کریں گے۔آندھرا پردیش میں گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس کیسزمیں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور انفیکشن کی شرح 25 فیصد سے کم ہو کر اب 10 فیصد ہوگئی ہے۔اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ بھی کم ہوگئی ہے اور زیادہ تر جنرل اور آئی سی یو بیڈز خالی ہیں، جبکہ آکسیجن کی طلب بھی 700 ٹن سے کم ہو کر 400 ٹن ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button