بین ریاستی خبریں

سمستی پور:لوٹ پاٹ کا احتجاج کرنے پر سابق ممبر پارلیمنٹ کے بھائی کا سنسنی خیز قتل

سمستی پور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار کے ضلع سمستی پور میں جے ڈی یو کے ضلع صدر اور سابق ممبر پارلیمنٹ اشومیدھ دیوی کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔ قتل کے بعد بدمعاش 5 لاکھ نقد ی رقم لے کر فرار ہوگئے۔یہ واقعہ تھانہ سرائے رنجن کے جکھرانامی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پیر کی سہ پہر کو جے ڈی یو رہنما کے بھائی سنیل کمار بینک سے 5 لاکھ روپے نکال کرگھر لوٹ رہے تھے ۔

اس دوران موٹر سائیکل سواروں نے آگے بڑھ کر ان کی موٹر سائیکل کو روک لیا، اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے لگے ۔ جب سنیل نے مزاحمت کی تو اسے گولی ماری، اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ سنیل کو 4 گولیاں ماری گئیں، جس کے با عث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے سے ناراض لوگوں نے قاتل کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔

جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی ، پولیس موقع پر پہنچ کر لوگوں کو راضی کیا ۔ایس پی منوجیت سنگھ نے کہا کہ کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ مجرموں کی گرفتاری کے لئے ضلع کی سرحد سیل کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں،جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سنیل میاری گاؤں میں سی ایس پی چلایا کرتا تھا۔

وہ پیر کے روز دوپہر کے وقت سنٹرل بینک آف انڈیا سرائے رنجن برانچ سے پانچ لاکھ روپے نکالنے کے بعد موٹرسائیکل پر اکیلے میاری جارہا تھا۔ اسی دوران دو بائک پر سوار 6 مجرموں نے مقتول کا پیچھا کیا اور اس کی موٹر سائیکل کو جکھرا گاؤں میں واقع کالج کے قریب روکا لیا۔ قاتل سنیل سے پیسوں سے بھرا بیگ چھینا چاہتے تھے، لیکن جب سنیل نے مخالفت کی تو مجرموں نے 4راونڈ فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا، اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button