نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تمل ناڈو حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال 11 ویں جماعت میں ایڈمیشن کے لئے داخلہ امتحان نہیں لیا جائے گا۔اس کے بجائے سرکاری اور سرکاری مدد یافتہ اسکولوں میں 10-15 فیصد نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ 11ویں جماعت میں داخلہ کے لئے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رہنما اصول جاری کردیئے گئے ہیں۔
اگر گیارہویں جماعت میں کسی خاص اسٹریم کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے کمشنر نے کہا کہ نویں جماعت کے نمبرات کو دیکھاسجاسکتا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو گیارہویں جماعت میں طلبہ کوگروپ الاٹمنٹ کے لئے دسویں جماعت کی بنیاد پر امتحانات کرانے کی ضرورت نہیں ہیں۔
ان طلبہ کے لیے کلاسیز جون کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوں گی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پہلے اعلان کیا تھا کہ درخواستوں کی تعداد زیادہ ہونے پر اسکول امتحان منعقد کرسکتے ہیں۔ لیکن اب یہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔



