
ٹی ایم سی میں گھر واپسی ہوتے ہی مکل رائے کا ’خوف‘ ختم۔مرکزی وزارت داخلہ سے اپنی سکیورٹی واپس لینے کو کہا
کولکاتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بی جے پی سے ترک تعلق کرکے ٹی ایم سی میں گھر واپسی کرنے والے مکل رائے کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے؟ زیڈ کیٹیگری کے سکیورٹی یافتہ مکل رائے نے مرکزی فورسز کی سکیورٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزارت داخلہ سے اپنی سکیورٹی واپس لینے کو کہا ہے، تاہم ابھی تک وزارت داخلہ کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مکل رائے نے یہ فیصلہ ترنمول کانگریس میں واپسی کے 24 گھنٹوں کے اندر کیا ہے۔ اس سے سے پہلے بی جے پی کے نائب صدر رہتے ہوئے مکل رائے کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی Y + سکیورٹی دی گئی تھی،جبکہ انتخابات میں سیاسی تشدد کے خطرات کے پیش نظر ان کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا تھا۔اس سال مارچ میں انہیں زیڈ زمرے کی سکیورٹی دی گئی تھی۔زیڈ زمرے کی سکیورٹی کے تحت 24 سے 30 مسلح اہلکار تعینات ہیں ، جو مختلف شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔
TMC leader Mukul Roy writes to the Ministry of Home Affairs for withdrawal of his Central security cover. MHA is yet to respond to the request: Sources
(file pic) pic.twitter.com/O2tzTVZxjZ
— ANI (@ANI) June 12, 2021
مکل رائے نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر نومبر 2017 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ بی جے پی میں شوبھندو ادھیکاری کے بڑھتے قد سے ناراض تھے، لہٰذا انہوں نے ٹی ایم سی میں گھر واپسی کا فیصلہ کیا۔



