بین ریاستی خبریں

پنجاب بورڈ: بارہویں جماعت کا پریکٹیکل امتحان آن لائن منعقد ہوگا

نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)پنجاب اسکول ایجوکیشن بورڈ (پی ایس ای بی) کورونا بحران کے مابین 15 جون سے 26 جون تک آن لائن موڈ میں 12 ویں جماعت کے پریکٹیکل امتحان منعقد کرے گا ۔پی ایس ای بی پہلے ہی ووکیشنل اسٹریم اور این ایس کیو ایف مضامین کے لئے پریکٹیکل امتحان منعقد کرچکا تھا۔

اسکول طلباء کی سہولت کے مطابق تحریری آن لائن پریکٹیکل منعقد کریں گے۔ متعلقہ اسکولوں کے مضامین اساتذہ طلباء کے لئے پی ایس ای بی 12 ویں کے پریکٹیکل سوال نامے ترتیب دیں گے۔پنجاب بورڈ نے پی ایس ای بی کے 12 ویں امتحانات کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ بورڈ ہر ایک اسٹریم میں تین لازمی مضامین کے لئے بارہویں جماعت کے تھیوری کے امتحانات منعقد کرے گا۔اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کمپیوٹر سائنس اور ویلکم لائف جیسے مضامین کے لئے پریکٹیکل نہ کریں۔ رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ طلباء اور اسکول کے حکام کورونا 19 پروٹوکول پر عمل کریں۔

پنجاب اسکول کے وزیر تعلیم وجے اندر سنگلا نے کہا تھا کہ وبائی امراض کے درمیان طلباء اور اساتذہ کی سلامتی کی اولین ترجیح ہونی چاہئے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button