
ممبئی:(اردودنیا/ایجنسیاں)مہاراشٹرا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8,129نئے معاملے سامنے آئے اور 1592مزید مریضوں کی موت ہوئی۔ریاست میں پیر کو 14,732مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 56,54,003ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران 8,129نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 59,17,121ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں سب سے زیادہ 1592مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد 1,12,696ہوگئی ہے۔
ریاست میں نئے معاملات کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں پھر سے کمی درج کی گئی ہے۔ اب ریاست میں فعال معاملات 8234کی بڑی کمی کے ساتھ 1,47,354رہ گئے ہیں۔خیال رہے کہ مہاراشٹر فعال معاملات میں اب کرناٹک کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ کرناٹک میں کل ملاکر 1.72لاکھ فعال معاملے ہیں



