بین ریاستی خبریں

ممبئی : سوسائٹی میں جعلی ویکسین نیشن کا انکشاف، ساڑھے چار لاکھ کی ٹھگی

ممبئی:(اردودنیا/ایجنسیاں) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پیش نظر ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم چلائی جارہی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے ہر شہری کو جلد سے جلد کورونا ویکسین فراہم کیا جائے۔ حکومت کی اس کوشش کو کچھ لوگوں نے اسے ٹھگی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی کے کاندیولی علاقے میں واقع ہیرانندانی ہیرٹیج سوسائٹی میں دیکھنے کو ملا۔ در حقیقت 30 مئی کو سوسائٹی میں ایک ویکسین ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا ہے ،

جس میں سوسائٹی کے 390 افراد نے حصہ لیا۔ تاہم بعد میں پتہ چلا کہ سوسائٹی میں چلائی جانے والی ویکسی نیشن ڈرائیو مکمل طور پر جعلی تھی۔ ویکسی نیشن مہم کے دوران کسی کو بھی ویکسین دیئے کے جانے کی کوئی علامات سامنے نہیں آئی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لوگوں کو ویکسی نیشن کے لئے رسیدملنے لگیں ۔تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ جس دن سوسائٹی میں ویکسی نیشن مہم چلائی گئی تھی اس دن کسی کو رسید نہیں دی گئی تھی۔

ویکسی نیشن لینے کیلئے آنے والے لوگوں سے 1260 روپے لئے گئے تھے،اور بعد میں رسید دینے کا وعدہ کیا گیاتھا، بعد میں جب کچھ لوگوں نے رسید دینے کے لئے دباؤ ڈالا تو انہیں مختلف تاریخوں کے سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان سرٹیفکیٹ پر مختلف اسپتالوں کے نام بھی لکھے ہوئے تھے۔

اس سلسلے میں جب سوسائٹی کے لوگوں نے اسپتال میں دریافت کیا ،تو انہوں نے اس مہم سے انکار کردیا۔ اسپتال کا کہنا ہے کہ کسی بھی سوسائٹی میں ان کے ذریعہ کوئی ویکسی نیشن ڈرائیو نہیں چلائی جارہی ہے۔ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button