بین ریاستی خبریں

  مہاراشڑا:ای ڈی کی گرفت میں مہا راشٹرا کے سابق ممبراسمبلی    512 کروڑ سے زائدرقم کے منی لانڈرنگ کا کیس

 ممبئی:(اردودنیا/ایجنسیاں)ای ڈی نے پنویل میں قائم ایک کوآپریٹو بینک میں 512 کروڑ روپے سے ز ائد رقم کے مبینہ دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملہ میں مہاراشٹر کے سابق ممبر اسمبلی ویویکانند ایس پاٹل کو گرفتارکرلیا ہے۔حکام کے مطابق یہاں کے بلارڈ اسٹیٹ واقع ای ڈی کے دفتر میں پاٹل (68) سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی نے منگل کی 8.15 کے قریب اسے گرفتار کرلیا۔ پیجنٹس اینڈ ورکرز پارٹی کے سابق ایم ایل اے کو منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، اور انھیں ممکنہ طور پر مقامی عدالت میں تحویل میں پیش کرنے کا امکان ہے۔
ای ڈی منی لانڈرنگ کا معاملہ گذشتہ سال فروری میں نوی ممبئی پولیس کے اکنامک کرائمز ونگ (ای ڈبلیو) کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر پر مبنی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ بینک کی کارروائیوں کے معائنہ کے بعد بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں، اس کے بعد قرض دہندہ کی 17 شاخوں کا خصوصی آڈٹ کیا گیا۔ اس کے بعد آر بی آئی نے تمام کھاتوں سے 500 روپے نکالنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button