نئی دہلی:(اردودنیا/ایجنسیاں)ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)میں واپسی کے کچھ دن بعدبی جے پی کے سابق رہنما مکل رائے نے مرکزسے اپنی وی آئی پی سیکیورٹی کو ہٹانے کی اپیل کی جسے مرکزی وزارت داخلہ نے قبول کرلیا ہے۔ جمعرات کوعہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رائے کو دی جانے والی زیڈ کیٹیگری کی وی آئی پی سکیورٹی ان سے واپس لے لی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے واضح کیاہے کہ رائے نے زیڈ زمرہ کی وی آئی پی سیکیورٹی کوواپس دے دی ہے ، اسے ان سے واپس نہیں لیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو 67 سالہ رائے کی سیکیورٹی میں تعینات اہلکاروں کو واپس بلانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ رائے نے مرکز سے خط لکھا تھا تاکہ وہ اپنی سیکیورٹی کو ہٹائیں ، جو اب مؤثر بنادیا گیا ہے۔بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد رائے کو مرکزی نیم فوجی دستہ سی آر پی ایف کی وائی پلس زمرے کی سیکیورٹی دی گئی تھی جورواں سال مارچ – اپریل میں مغربی بنگال میں اسمبلی سے عین قبل زیڈ کیٹیگری میں کردی گئی تھی۔



