بین ریاستی خبریں

امبانی بم دھماکہ معاملہ : سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما کو این آئی اے نے کیاگرفتار

ممبئی ،17؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)مشہور صنعتکار مکیش امبانی کی عمارت اینٹیلیا کے قریب دہشت گردی کی سازش کی جھوٹی کہانی بنانے کے الزام میں ممبئی پولیس کے سابق انکاونٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے گرفتار کیا ہے۔قبل ازیں این آئی اے کی ٹیم نے آج صبح پانچ بجے کے قریب پردیپ شرما کے گھر پر سی آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ چھاپہ مارا تھا۔ این آئی اے کی ٹیم نے پردیپ شرما کی گرفتاری سے قبل ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پردیپ شرما ایک طویل عرصے سے قومی تفتیشی ایجنسی کے نشانے پر تھے لیکن جانچ ایجنسی کے پاس پردیپ شرما کے خلاف مضبوط ثبوت نہیں تھے۔ حال ہی میں گرفتار سنتوش آتمارام شیلار اور آنند پانڈورنگ سے موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر این آئی اے نے جمعرات کوپردیپ شرما سے پوچھ گچھ کی اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اسے گرفتار کرلیا۔

اس معاملے میں ممبئی پولیس کے اے پی آئی سچن واجے اہم سازش کار تھے۔ این آئی اے نے اپریل کے مہینے تک ایک مشتبہ خاتون نیز ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرمبیر سنگھ، سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرما، متعدد ڈی سی پیز اور چھوٹے بڑے سمیت 25 سے زائد پولیس اہلکاروں کا بیان ریکارڈ کیا ہے۔ کئی بار سچن واجے کو ہفتہ دینے والے مالکان سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button