
بریلی: اسپتال کی چوتھی منزل سے باپ نے اپنے 10 سالہ بیٹے کے ساتھ چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
بریلی ، 18جون(اردودنیا/ایجنسیاں)بریلی ضلع کے گنگاشیل اسپتال میں داخل مریض نے جمعہ کی سہ پہر کو اپنے 10 سالہ بیٹے کے ساتھ چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کے بعد اسپتال میں افراتفری پھیل گئی۔ مریض کو 4 دن پہلے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ،اور دونوں لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔اطلاع کے مطابق گلاب نگر کا رہائشی دیپک کشیپ 4 سال پہلے تک دکان چلایا کرتا تھا۔
اس کی والدہ نے بتایا کہ وہ نشے کا عادی تھا اور ذہنی طور پر پریشان تھا۔ دکان کی بندش کی وجہ سے اسے مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا۔4 دن قبل اسے گنگاشیل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسے جمعہ کی شام چھٹی ملنی تھی، تاہم دوپہر کے وقت وہ اپنے 10 سالہ بیٹے دیویانشو کو گود میں لے کر اسپتال کی چھت پر گیا اور اسے پھینک کر اچانک چھت سے چھلانگ لگا دی، 4 منزلہ عمارت سے نیچے گرنے کے بعد باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد اسپتال میں ہلچل مچ گئی۔ اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ لواحقین نے گفتگو میں بتایا کہ ذہنی طور پر پریشان دیپک منشیات کا عادی ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے وہ بیمار رہتا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے میں کچھ نہیں کہا ہے۔



