بین ریاستی خبریں

بنگال کے اسپیکر نے گورنر کے خلاف لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے شکایت کی

کولکتہ 23جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)مغربی بنگال کے اسپیکر بمان بنرجی نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے بنگال کے گورنر کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ضرورت سے زیادہ اسمبلی کے کام کاج میں مداخلت کررہے ہیں اس کی وجہ سے اسمبلی جمہوریت اور ایوان کی بالادستی کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔آل انڈیا اسپیکر کانفرنس کے دوران بنگال کےاسپیکر بمان بنرجی نے برلا سے دھنکر سے شکایت کی ۔

کانفرنس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ میں نے کانفرنس کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر کی شکایت کی ہے کہ وہ اسمبلی کے کام کاج میں حد سےزیادہ مداخلت کررہے ہیں ۔

بنرجی نے کہا کہ اسمبلی سے منظور ہونے کے باوجود ، متعدد بل گورنر کے پاس پڑے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے ان پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ یہ مغربی بنگال کی پارلیمانی جمہوریت کی تاریخ میں غیر معمولی بات ہے۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ترنمو ل کانگریس سے ہاتھ دو ہاتھ کرنے کےلئے تیار رہنے والے گورنر دھنکر نے اب تک اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر ممبر اسمبلی تاپس رائے نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے یہ کہتے آ رہے ہیں کہ موجودہ گورنر ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ترجمان کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ وہ نہ صرف ریاست کے امور میں مداخلت کررہے ہیں بلکہ وہ مغربی بنگال کو بدنام بھی کررہے ہیں۔تاہم بنگال بی جے پی نے گورنر کے اقدامات کی حمایت کی ہے ۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمو ل کانگریس گورنر سے ناراض ہے کیونکہ انہوںنے ریاست میں غیرقانونی صورتحال کو بے نقاب کیا ہے۔ اس کے خلاف پہلے بھی شکایات کی گئی ہیں ، لیکن یہ سب بے بنیاد تھے۔جولائی 2019 میں گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ٹی ہی ممتا حکومت اوردھنکر کے مابین بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button