بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے 5 مقامات پر ای ڈی کاچھاپہ منی لانڈرنگ کا ہے الزام

ممبئی ،25؍ جون:(اردودنیا/ایجنسیاں)انفورسمنٹ #ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم #مہاراشٹر کے سابق #وزیر داخلہ انیل #دیشمکھ کے پانچ مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی #ممبئی میں چار اور ناگپور میں ایک مقام پر سرچ آپریشن کررہی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دیش مکھ کی رہائش گاہ پر منی لانڈرنگ کی روک تھام (پی ایم ایل اے) کی دفعات کے تحت تلاشی لی جارہی ہے۔

ای ڈی کی ٹیم پولیس اور مرکزی پولیس #فورس کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ دیشمکھ کی رہائش گاہ پہنچی، جس سے اس معاملے میں مزید سخت کارروائی کا امکان ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے گزشتہ مہینے دیش مکھ اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت فوجداری مقدمہ درج کیا تھا۔

بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی نے #مقدمہ درج کرنے کے بعد ابتدائی تفتیش کی تھی، جس کے بعد ای ڈی نے مقدمہ درج کرلیا۔ ہائی کورٹ نے سی بی آئی سے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ دیشمکھ کے خلاف لگائے گئے #رشوت کے الزامات کی تحقیقات کرنے کا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button