
مہاراشٹرا: کورونا بحران کے سبب سات گاوں میں لاک ڈاون نائب وزیر اعلیٰ کے گاوں میں بھی تالابندی
پونے،25جون :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #مہاراشٹرا کے پونے ضلع میں یوں تو کورونا کی دوسری لہر سست پڑ چکی ہے لیکن بارامتی تعلقہ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی ضلع کے بارامتی تعلقہ میں وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا گائوں کاٹیواڑی بھی واقع ہے اور یہاں بھی کورونا کے مریضوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ لہذا انتظامیہ نے کاٹیواڑی سمیت علاقہ کے 7 گاوں میں #لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، پونے ضلع کے بارامتی تعلقہ کی بڑی آبادی والے گائوں میں کورونا کے کافی مریض پائے گئے ہیں، بارامتی میں دوسری لہر کے دوران کورونا کے یومیہ 500 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب ان میں کمی آ گئی تھی۔
اب #ریاست میں لاک ڈائون سے راحت دئے جانے اور لوگوں کی طرف سے اصولوں کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد کورونا کے معاملوں میں پھر اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔بارامتی تعلقہ کے انتظامی افسر دادا صاحب کامبلے نے تعلقہ میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان گائوں میں 7 جولائی تک لاک ڈائون #نافذ رہے گا۔ بارامتی میں تاحال 25 ہزار 431 مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے، جن میں سے 24474 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ بارامتی شہر اور تعلقہ میں اس وقت بھی تقریباً 950 کورونا کے معاملے فعال ہیں۔



