بین ریاستی خبریں

چھتیس گڑھ میں منفرد اسکیم : کورونا ویکسین لگائیں، انعام پائیں

رائے پور ، 29جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)#چھتیس #گڑھ میں ویکسی نیشن بڑھانے کے لئے حکومت مختلف سطحوں پر کام کر رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشنوں میں بھی لوگوں کو #ویکسی نیشن سے جوڑنے کے لئے نئے طریقے آزمائے جارہے ہیں۔ ایسا ہی ایک انوکھا #طریقہ ایجاد کیا گیا ہے ،جو رائے پور کے ایک کونسلر نے اختیار کیا ہے ۔

یہاں انہوں نے ویکسین لینے والوں کے نام لکی ڈرا میں نکال کر تحائف تقسیم کرنے کی اسکیم شروع کی ہے۔ ویکسین لگانے پر آپ کو ایک تحفہ ملے گا ، بمپر لکی ڈرا میں اگر نام نکلا تو آپ کوفریج ، ٹی وی یا واشنگ مشین ملے گی، یہ پیش کش ان لوگوں کے لئے ہے ،جو کووڈ سے بچاؤ کے لئے کرونا ویکسین لیتے ہیں ۔یہ اسکیم رائے پور کے شہید ہیمو کلانی وارڈکے کونسلر بنٹی ہورا نے نکالی ہے ۔

بنٹی ہورا نے بتایا کہ تحائف تقسیم کرنے کا طریقہ اس لئے شروع کیا گیا تھا کہ جو لوگ خود ویکسین لگائیں وہ ویکسی نیشن سینٹر پہنچ سکے ۔ کچھ دن پہلے ایک کل جماعتی اجلاس کے دوران رائے پور کے میئر اعجاز ڈھیبر نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ 3 بہترین وارڈز کے کونسلروں کو جنہوں نے زیادہ ٹیکے لگوائے ہیں ، رائے پور میونسپل کارپوریشن کے میئر کے فنڈ سے انعامی رقم دیئے جائیں گے۔

کونسلر بنٹی ہورا اور میئر اعجازڈھیبر کی اسکیم سے ویکسی نیشن کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے ، یا نہیں ، آنے والے اعداد و شمار ہی بتائیں گے ، لیکن یہ ضروری ہے کہ جس شخص نے ویکسین لگوایا ہے ، اسے کرونا سے بچاء کے ساتھ ساتھ مفت تحفہ بھی ملے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button