
بلیک میلنگ میں گرفتار خاتون کانسٹیبل کاالزام ، آر پی ایس افسر نے ریپ کیا تھا
جے پور 3جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان پولیس سروس (آر پی ایس) کے افسر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں #گرفتار ہونے والی #خاتون #کانسٹیبل نے اب اُس افسر پر #عصمت دری کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ خاتون کانسٹیبل نے کہا ہے کہ افسر نے 2019 میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ہفتہ کے روز عہدیداروں نے اس کی اطلاع دی ہے۔شاستری نگر کے اے سی پی اطلس شاہو نے کہا کہ بوندی میں ہنڈولی کے سرکل آفیسر کے طور پر تعینات افسر کیخلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
#خاتون کانسٹیبل نے الزام لگایا ہے کہ آر پی ایس افسر نے 2019 میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔آر پی ایس افسر شیام سندر وشنوئی نے اس سے قبل ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف بلیک میل اور بھتہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ وشنوئی نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کانسٹیبل نے اسے عصمت دری کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی تھی ، تب اس نے اُسے 5 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے تھے ، لیکن اس کے بعد اس نے 50 لاکھ روپے مانگنا شروع کردیئے۔اس کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔ وشنوئی اور خاتون پولیس اہلکارکی ملاقات جے پور میں راجستھان پولیس اکیڈمی میں 2019 میں ہوئی تھی۔



