بین ریاستی خبریں

 منی لانڈرنگ معاملہ:سزا کی کاروائی سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ پہنچے انیل دیشمکھ

5 جولائی کو ای ڈی کے سامنے ہوں گے پیش

ممبئی،4جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں سزا کی کاروائی سے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ کارخ کیا۔ دیش مکھ کے وکیل اندرپال سنگھ نے یہ معلومات دی۔بتادیں کہ #انیل دیشمکھ کو ای ڈی نے کل 5 جولائی کو #منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے بلایا ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز عہدیداروں نے کہا تھا کہ اس معاملے کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے نیشنلسٹ #کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر انیل دیشمکھ کو تیسرا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ دیش مکھ سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو جنوبی ممبئی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ ان کے بیٹے ہریشکیش دیشمکھ کو بھی 6 جولائی کو بلایا گیا ہے۔
ای ڈی نے ایک عدالتی دستاویز میں الزام لگایا تھا کہ رشیکش حوالہ لین دین کی نگرانی کرتا تھا۔ دیشمکھ کو اس سے قبل بھی دو سمن جاری کیا گیا ہے لیکن وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ای ڈی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کی تاکید کی۔
مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے رشوت اور بھتہ لینے والے ایک گروہ سے منی لانڈرنگ کے معاملے کے سلسلے میں ای ڈی نے انیل دیشمکھ کو طلب کیا ہے۔ دیش مکھ نے ان الزامات کی وجہ سے رواں سال اپریل میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button