دہلی میں چونکانے والا معاملہ سامنے آیا، نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں 5 ماہ بعدشوہر گرفتار
نئی دہلی،4جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دارالحکومت دہلی کے علاقے بھلسوا ڈیری سے ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں پولیس نے ایک #نابالغ لڑکی کے اغوا کے معاملے میں تقریبا 5 ماہ کے بعد اس #لڑکی کے #شوہر کوہی #گرفتار کرلیا۔ تاہم جب معاملہ عدالت تک پہنچا تو دفاع کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے لڑکی کے شوہر کی ضمانت منظور کرلی۔
#عدالت کے سامنے یہ بات سامنے آئی کہ جب لڑکی کے لواحقین نے اس کے #اغوا سے متعلق #شکایت درج کرائی تھی تو اس میں کسی کا نام نہیں لکھا گیا تھا اور نہ ہی لڑکی کے شوہر پر کسی قسم کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ایڈوکیٹ روی دلال کا کہنا ہے کہ جنوری 2021 میں شاہ آباد ڈیری علاقے کی ساڑھے 17 سالہ لڑکی اس کو بتائے بغیر گھر سے چلی گئی۔
جب وہ گھر واپس نہیں آئی تو اس کے اہل خانہ نے پولیس سے اس معاملے کی شکایت کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں اغواء اور پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ #درج کیا۔ تاہم اگلے ہی دن لڑکی اپنے گھر واپس آئی اور کنبہ والوں کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ سے ناراض ہوکر اپنے ماموں کے گھر چلی گئی تھی۔اس کے بعد پولیس نے لڑکی کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور 164 کے تحت اس کا بیان بھی قلمبند کیا۔
اس بیان میں لڑکی نے بھی یہی بات کہی تھی کہ وہ اپنی ماں سے کسی بات پر ناراض ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے وہ اسے گھر سے اطلاع دئے بغیر ہی اپنے ماموں کے گھر چلی گئی تھی، بچی کو اس کے اہل خانہ کے ساتھ بھیج دیا گیا تھا۔جنوری 2021 میں لڑکی کے گھر والوں نے اس کی شادی ایک لڑکے سے کر دی۔
اس واقعے کے تقریبا 5 ماہ بعد یعنی جون 2021 میں پولیس نے لڑکی کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ وکیل روی دلال کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالت کے سامنے دلیل دی کہ جس وقت لڑکی کے لواحقین نے پولیس کو شکایت دی تھی، اس وقت یہ لڑکا بھی ان کے ساتھ تھانے گیا تھا۔



