بین ریاستی خبریں

مجھے بی جے پی کے خلاف آواز اٹھانے پرنشانہ بنایا گیا ادھو ٹھاکرے کو خط لکھنے والے شیو سینا کے ایم ایل اے نے کہا:

ممبئی،05؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کی سیاست میں بی جے پی اور #شیوسینا کے مابین اتحاد کے بارے میں قیاس آرائوں کا دور ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ ان قیاس آرائیوں کو #بی جے پی رہنما اور سابق وزیر اعلی ریاست دیویندر فڑنویس کے بیان سے مزیدتقویت ملی۔ اس دوران شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائک (Pratap Sarnaik) جنہوں نے بی جے پی کے ساتھ صلح کرنے کے لئے سی ایم ادھوو ٹھاکرے کو خط لکھا تھا ان کا آج بیان آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف آواز اٹھانے پر انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائک نے کہاکہ مجھے نشانہ بنایا گیا کیونکہ میں نے بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائی۔سی ایم ادھو #ٹھاکرے کو لکھے گئے خط کے بارے میں انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اپنے خط میں کچھ غلط کہا ہے۔

واضح ہو منی لانڈرنگ کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی نگرانی کا سامنا کرنے والے شیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائک نے مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر ان سے اپیل کی تھی کہ ’بہت دیر سے ہونے پہلے ‘بی جے پی کے ساتھ صلح کرنا ہی بہتر رہے گا ۔

انہوں نے یہ خط گذشتہ ماہ وزیر اعلی کو لکھا تھا۔سرنائک نے اپنے خط میں کہا تھا کہ گرچہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد ٹوٹ گیا ہے ، لیکن ’یوتی‘ (بی جے پی-شیوسینا) کے رہنماؤں کے درمیان ذاتی اور بہترتعلقات برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت دیر ہونے سے پہلے مصالحت کرنا بہتر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button