بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

نابالغہ سے بھائی کی غلطی کا بدلہ ، کئی روز تک والدین کے سامنے اجتماعی جنسی زیادتی

مراد آباد،۷؍ جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوپی کے مشہور ضلع #مردآباد کے دیہات میں’ چھج لیٹ ‘پولیس اسٹیشن کے تحت ایک گاؤں میں 15 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ والدین کے سامنے اجتماعی زیادتی کاسنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے دبش دے رہی ہے ،

جن میں سات نامزد اور ایک نامعلوم شخص ہے۔ واضح ہو کہ اس سنسنی خیز واقعے کے بعد علاقے میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متأثرہ کا بھائی 10 دن قبل گاؤں کی ہی ایک معاشقہ تعلقات میں لے کر فرار ہوگیا تھا۔ کافی تحقیق کے بعد بھی جب لڑکی کے والدین کو لڑکی نہیں ملی ، توبھگاکر لے جانے والی لڑکی کے گھر والوں نے عاشق کے والدین اور 15 سالہ نابالغ بہن کو اغوا کرلیا ،تاکہ لڑکے کے اہل خانہ کو سبق سکھایا جاسکے۔

الزام ہے کہ اس کے بعدوالدین کے سامنے بھگاکر لے جانے والے لڑکے کی نابالغ بہن کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔یہ الزام لگایا گیا ہے کہ 28 جون کوبھگاکر لے جانی والی لڑکی کے کنبہ کے افراد نے بھگاکر لے جانے والے لڑکے کے والدین کو اغوا کیا، اورپھر امروہہ میں اپنے ایک رشتہ دار کے گھر لے جاکر ان کا یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد والدین کے فون پر کال کرکے رشتہ دار کے یہاں رہ رہی نابالغ بیٹی کو بھی امروہہ بلالیا گیا۔

بعد ازاں والدین کے سامنے غنڈوں نے #اجتماعی#زیادتی کو انجام دے ڈالا۔ مجبور والدین ملزمان کے سامنے روتے رہے ، لیکن #غنڈوں نے ان کی نہیں سنی۔شرپسند کئی دن تک #نابالغ #لڑکی کو یرغمال بنا کر #جنسی زیادتی انجام دیتے رہے ۔ جب ملزمان نے انہیں رہا کیا ، متاثرہ افراد کے اہل خانہ متعلقہ تھانہ چھج لٹ پہنچے ۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے الزام لگایا ہے کہ بھگاکر لے جانی والی لڑکی کا بھائی ، # چچا اور #والد نے #جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

ملزمان کئی دن تک میری لڑکی کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی کرتے رہے ۔ یہ غنڈے بار بار کہتے تھے تمہارے بیٹے نے ہمارے خاندان کی ناک کاٹ لی ہے ، ہم تمہاری بھی عزت نیلام کریں گے۔ جب یہ معاملہ تھانہ پہنچا تو #عاشق کے ساتھ بھاگنے والی لڑکی کے بڑے بھائی سے جبراًشادی کرادی ۔والد کی شکایت پر پولیس نے آئی پی سی کے سیکشن 376 ڈی ، پی او سی ایس او ایکٹ ، دفعہ 342 ، 354 ، 506 کے تحت 8 نامزد اور ایک نامعلوم سمیت 8 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button