بین ریاستی خبریں

ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں ممبئی کے سابق پولیس کمشنر کو طلب کیا

نئی دہلی، 9 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ سے منی لانڈرنگ کے معاملے میں جلدہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے پوچھ تاچھ کرنے اوربیان درج کرانے کاامکان ہے ۔ عہدیداروں نے یہ معلومات جمعہ کو دی۔یہ معاملہ اس کے ریاستی محکمہ پولیس میں 100 کروڑ روپے رشوت اور وصولی کرنے کے الزام سے متعلق ہے۔ اس معاملے کے گرمانے کے بعد انیل دیشمکھ کو مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ 59 سالہ سنگھ نے اس معاملے کے تفتیشی افسر (آئی او) اور ہندوستانی پولیس سروس (سینئر افسر) سنگھ کے سامنے صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان کو ریکارڈ کرانے کیلئے کچھ وقت مانگاہے۔انہوں نے بتایا کہ سنگھ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے تحت انہیں اور دیش مکھ کو کچھ وقت پہلے طلب کیا گیا تھا۔

1988 بیچ کے آئی پی ایس افسرسنگھ اس وقت مہاراشٹر پولیس ہوم گارڈز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی ممبئی رہائش گاہ کے قریب مشکوک گاڑی کھڑی ہونے کے بعد متعدد تحقیقات شروع ہونے کے بعد سنگھ کو ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

گاڑی سے جلیٹن کی کچھ چھڑیں (دھماکہ خیز مواد) برآمد ہوئی تھیں۔سابق وزیر داخلہ دیشمکھ کو ای ڈی نے تین بار طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ کچھ دن پہلے ہی انہوں نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں ای ڈی کے ذریعہ زبردستی کارروائی سے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button