
لکھنؤ ، ۹/جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)صوبہ یوپی میں جینوم تسلسل کے دوران دو نمونوں میں کورونا وائرس کے ’کپا ویری ینٹ ‘ (Kappa variant) کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جمعہ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرصدارت حکام کی میٹنگ کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ دنوں کے جی ایم یو (کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی) میں 109 سیمپل کی جینوم سکویسنگ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 107 نمونوں میں #کرونا کی دوسری لہر میں نمودار ہونے والے ڈیلٹاویری ینٹ کی تصدیق ہوئی ہے ، جب کہ دو نمونوں میں وائرس کا کپا ورژن پایا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ویری ینٹ ریاست کے لئے نئے نہیں ہیں۔
جب نئے #وائرس کپا ویری ینٹ کے بارے میں پوچھا گیا،تو ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) امیت موہن پرساد نے بتایا کہ کپا ویری ینٹ کوئی نیا نہیں ہے ، ماضی میں بھی اس قسم کے کئی معاملات رپورٹ ہوچکے ہیں، ا س لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے ، یہ #کورونا #وائرس کی ایک عام شکل ہے اور اس کا علاج ممکن ہے۔تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی کہ ’’کپا ویری ینٹ‘‘ کے معاملات کہاں رپورٹ ہوئے ہیں۔



