بین ریاستی خبریں

یوپی میں نائٹ کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا

لکھنو،11؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اترپردیش (Uttar Pradesh) میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر حکومت نے رات کے کرفیو میں دو گھنٹے کی رعایت کردی ہے۔ اب رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہی کرفیو نافذہوگا۔ اس سے قبل رات کا کرفیورات9 بجے سے صبح 7 بجے تک نافذ تھا۔ حکومت نے ہفتہ اوراتوارکے کرفیو میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے،وہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ریاست میں کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے 50 فیصد افراد کے ساتھ #ریستوراں اور مال کھولنے کی اجازت پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ 21 جون کی رہنما میں یوپی حکومت نے پارکوں کوبھی کھولنے کی اجازت دی تھی۔ اس کے علاوہ رہڑی پر لگنے والی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 21 جون سے پہلے نائٹ کرفیو (night curfew) شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک نافذ کیا گیا تھا۔ #اترپردیش میں ہفتے کے روز #کورونا #وائرس کے #انفیکشن کی وجہ سے چار #افراد کی #موت ہوگئی ہے، جبکہ نئے #کیسز کم ہوکر100 ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button