بین ریاستی خبریں

راجستھان ایڈمنسٹریٹو امتحانات 2018 میں انتخاب کے لئے دی گئی 23 لاکھ روپے رشوت ، گرفتار

نئی دہلی، 11جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان اینٹی کرپشن بیورو (Anti-Corruption Bureau) نے راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروسز (Rajasthan Administrative Service) امتحان -2017 کے انٹرویو میں زیادہ نمبر دلوانے اور رشوت لینے کے الزام میں ایک اور ملزم نریندر سنگھ پوسوال کو گرفتار کرلیا ہے۔ عدالت نے ہفتے کو اس معاملہ میں پوسوال اور پہلے سے گرفتار سجن سنگھ گجر کو 14 جولائی تک #بیورو کے #ریمانڈ پر دے دیاگیا ہے۔ بیورو ٹیم دونوں #ملزمان سے پوچھ گچھ کررہی ہیں۔

بیورو (اے سی بی) کے ڈائریکٹر جنرل بھگوان لال سونی نے بتایا کہ اس معاملے میں ہفتہ کو ایک اور مشتبہ نریندر سنگھ پوسوال کو ٹیم نے گرفتار کیا ہے اور اس کیس کے ملزموں کو مقامی #عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ عدالت نے دونوں کو 14 جولائی تک بیورو کے #ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز اےسی بی کی ٹیم نے #اجمیر میں #راجستھان پبلک سروس کمیشن کے ایک #جونیئر افسر سجن سنگھ گجر کورشوت کی کل رقم 23 لاکھ رنگے ہاتھوں #گرفتار کیا تھا ۔شکایت کنندہ کی جانب سے #شکایت کی گئی تھی کہ ملزم سجن سنگھ اچھے نمبر دلوانے اور آر اے ایس مقابلہ -2017 کے #انٹرویو میں سلیکشن کے بدلے 25 لاکھ روپے رشوت مانگ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button