شوبندو ادھیکاری کے گھر کے قریب بنگال سی آئی ڈی کی تلاشی سکیورٹی گارڈ کی موت کولے کر تفتیش ہوئی تیز
کولکاتہ،14جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نندی گرام کے ایم ایل اے شوبندو ادھیکاری (Shubhendu Adhikari) کے سیکوریٹی گارڈ کی موت کے سلسلے میں مغربی #بنگال سی آئی ڈی نے ان کی مشرقی مدینی پور کی رہائش گاہ کے قریب ایک گھر کی تلاشی لی۔ #شوبندو #ادھیکاری کا گارڈ سال 2018 میں فوت ہوگیاتھا۔ اس سے پہلے وہ اس گھر میں رہتا تھا۔اس سے قبل پیر کے روز ریاستی سی آئی ڈی نے شوبندو ادھیکاری کے ایک محافظ کی #ہلاکت کی تحقیقات سنبھال لی۔
کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ ہم شوبندھو ادھیکاری کی حفاظت میں رہے شبھوربت چکرورتی کی موت کے معاملے کی تحقیقات ان کی #اہلیہ کی شکایت کی بنیاد پر کررہے ہیں۔ جب وہ #ترنمول #کانگریس کے رکن #پارلیمنٹ تھے ریاستی مسلح پولیس اہلکار چکروتی اس کی سیکیورٹی میں تھے۔ جب 2015 میں ریاستی حکومت میں وزیر بنے تویہ افسر چکرورتی ان کی سکیورٹی اسکوائڈ میں رہے۔
#چکرورتی نے مبینہ طور پر 2018 میں مشرقی مدینی پور ضلع کے کانتھی میں پولیس بیرک میں خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔چکرورتی کی اہلیہ سوپرنہ نے حال ہی میں کانتھی پولیس اسٹیشن میں ایک نئی شکایت درج کروائی تھی اور اپنے شوہر کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سے قبل #مغربی #بنگال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔



