
چندی گڑھ،15؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرکٹر سے سیاستدان بنے نوجوت سنگھ سدھو کو جلد ہی #کانگریس کی پنجاب یونٹ کا چیف مقرر کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے یہ معلومات جمعرات کو دی ہے۔ #پنجاب یونٹ میں پارٹی کے اندر جاری تنازعات کو ختم کرنے کے فارمولے پر بات ہوئی ہے۔ اگلے سال پنجاب میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
ایسی صورتحال میں پارٹی کسی بھی قیمت پر اس تنازع کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔چیف منسٹر امریندر سنگھ کے ساتھ طویل عرصے سے اندرونی جنگ لڑنے والے #نوجوت #سنگھ #سدھو سنیل جکھر کی جگہ لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ دو دیگر #رہنماؤں کو بھی ورکنگ صدور نامزد کیا جائے۔ ان میں سے ایک چہرہ دلت برادری سے ہوگا اور دوسرا #ہندو چہرہ ہوگا۔



