
مودی جی نے یوپی میں کتنے کمیشن بھیجے،بنگال کے مبینہ تشددکے الزام پرممتابنرجی کاپلٹ وار
کولکاتہ15جولائی(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کے کئی علاقوں میں مبینہ طورپرتشدد ہوا۔ سیکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔قومی کمیشن برائے حقوق انسانی (این ایچ آر سی) کی ٹیم نے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ #کولکاتہ ہائی #کورٹ کو پیش کی۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ #ممتا #بنرجی نے اس بارے میں وزیر اعظم #نریندر #مودی پر سخت حملہ کیاہے۔کولکاتہ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی نے کہا
ہیکہ وزیر اعظم مودی اچھی طرح جانتے ہیں کہ یوپی میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔ انہوں نے وہاں تفتیش کے لیے کتنے کمیشن بھیجے ہیں؟ ہاتھرس سے لے کر انائو تک بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔ #صحافیوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ انہوں نے بنگال کو بدنام کیا۔ بنگال میں سب سے زیادہ #تشدد #انتخابات سے پہلے ہواتھا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کرنے کے بجائے انہوں نے یہ لیک کردی ہے۔ انہیں عدالت کا احترام کرنا چاہیے۔ اگر یہ سیاسی انتقام نہیں ہے تو وہ رپورٹ کو کیسے لیک کرسکتے ہیں۔ وہ بنگال کے عوام کو بدنام کررہے ہیں۔



