ممبئی: ریلوے پولیس کی مدد سے صحیح وقت پر حاملہ خاتون کوپہنچایاگیا اسپتال ، بیٹی کو دیا جنم
ممبئی،15جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ممبئی کے دادر ریلوے اسٹیشن پر جیسے ہی ٹرین سے اترتے ہی ایک #حاملہ #خاتون کو پیٹ میں درد ہونے لگا، جس کے بعد جی آر پی (ریلوے پولیس) نے فوری مدد کی اور خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس خاتون نے اسپتال میں ایک #لڑکی کو #جنم دیا۔ اس کام کے لئے جی آر پی کی بے حد تعریف کی جارہی ہے۔یہ سارا معاملہ #اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔
یہ واقعہ 13 جولائی کی شام 5.50 بجے پیش آیا، جب رخسارہ اجمل خان نامی ایک خاتون دادار کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر ٹرین سے اتر رہی تھی، تو اس کے پیٹ میں درد ہونے لگا اور وہ وہاں بیٹھ گئی۔پھر ڈیوٹی پر موجود خاتون کانسٹیبل نے اپنے ساتھیوں کو بلایا اور شیٹ سے بنی اسٹریچر کی مدد سے خاتون کو پلیٹ فارم نمبر 6 لایا گیا، جہاں سے اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعہ ای ایم اسپتال لے جایا گیا۔
دادر جی آر پی نے بتایا کہ خاتون اور اس کی بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔ رخسار کی عمر 36 سال ہے اور وہ امرت نگر ممبرا تھانہ کی رہائشی ہیں۔ اس کی اطلاع اس کے رشتہ دار اڑیکا سلیم قریشی کو دی گئی، جو اب ان کی دیکھ بھال کے لئے اسپتال میں موجود ہیں۔



